• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بورڈ نے افغانستان کی درخواست مسترد کردی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے افغانستان کرکٹ بورڈ کی اپنی ٹی20 لیگ بھارت میں کرانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق بی سی سی آئی نے افغانستان میں کرکٹ کے فروغ میں بھرپور حصہ لیا ہے اور ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ وہ افغان بورڈ کو منع کرے۔

بی سی سی آئی کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنی کرکٹ لیگ بھارت میں کرانے کی درخواست کی تھی لیکن اس پر غور کرنا مناسب نہیں ہوگا کیونکہ ہماری اپنی لیگ (آئی پی ایل) ہوتی ہے۔

افغان بورڈ کے حکام نے 16 مئی کو ممبئی میں ایک اجلاس کے دوران بی سی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راہول جوہری اور جنرل منیجر کرکٹ آپریشنز صبا کریم سے اس بارے میں درخواست کی تھی۔

افتتاحی افغانستان پریمئر لیگ 5سے 21 اکتوبر 2018ء شارجہ میں کھیلی گئی تھی، جس میں پانچ ٹیمیں شریک تھیں، محمد نبی کی قیادت میں بلخ لیجنڈز نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

افغان بورڈ کے سی ای او اسد اللہ خان نے دہرادم اور نوئیڈا کے بعد تیسرے ہوم گراؤنڈ کے لئے بھی کہا تھا جس پر بھارتی بورڈ کو اعتراض نہیں، لکھنو ممکنہ طور پر بھارت میں افغانستان کا تیسرا ہوم گراؤنڈ ہوگا۔

تازہ ترین