• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ورلڈ کپ2019ء کے 24ویں میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 150رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے 398رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان مقررہ 50اوورز میں 8وکٹ پر 247رنز تک محدود رہا۔

افغانستان کی طرف سے حشمت اللہ شاہدی نے 76، رحمت شاہ 46،اصغر افغان44 اور گل بدین نبی 37 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔

انگلینڈ کے آرچر اور راشد نے 3،3 جبکہ ووڈ نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔

اس سے قبل میزبان انگلینڈ نے کپتان ایون مارگن کی ریکارڈ ساز اننگز اور بیرسٹو اور جو روٹ کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت  397رنز کا پہاڑ جیسا ہدف سیٹ کیا۔

میچ میں بہترین کارکردگی پر ایون مارگن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ نے ایونٹ میں 5،5 میچز کھیلے ہیں، 4،4 میں فتح پائی اور ایک ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، دونوں کے پوائنٹس کے تعداد 8،8 ہے۔

انگلینڈ نے رن ریٹ کے فرق سے آسٹریلیا کو پوائنٹس ٹیبل پر پچھاڑ دیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کی تیسرے اور چوتھے نمبر کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور بھارت ایونٹ اب تک ناقابل شکست ہے۔

تازہ ترین