• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال احمد نے اپنی زندگی ناموس رسالتؐ و صحابہ کرامؓ کیلئے وقف کررکھی تھی

اولڈہم (پ ر ) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ ممتاز صحافی بلال احمد خان نے اپنی ساری زندگی پاکستان میں ناموس صحابہ و ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وقف کر رکھی تھی یہاں تک کہ اپنی جان کا نذرانہ بھی ملک و قوم کو بیدار کرنے کے جرم میں پیش کر دیا۔پاکستان کے صدر مقام اسلام آباد میں ان کی مظلومانہ شہادت پر اپنے شدید ردعمل میں انھوں نے کہا کہ حکومت کی ناک کے نیچے یہ کارروائی لمحہ فکریہ ہے،ایسا محسوس ہو رہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ عمر توحیدی نے مزید کہاکہ جو حکمران اسلامی ہیروز کی بہادری و شجاعت پر سوال اٹھائے،اپنے شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت نہ کر سکے، بیروزگاری اور مہنگائی کے طوفان کو نہ روک سکے اس کیلئے بہتر یہ ہے کہ وہ اقتدار سے الگ ہوجائے۔
تازہ ترین