• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان مانی کا سرفراز سے ٹیلیفونک رابطہ،پرسکون رہنے کی ہدایت

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے لندن میں کپتان سرفراز احمد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور انہیں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی نے کپتان سرفراز احمد کا حوصلہ بڑھایا اور پرسکون رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ٹیم نے چار میچ کھیلنا ہیں، اچھی کارکردگی پر فوکس کریں ۔ ٹیم ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئی ہے۔ میڈیا کی بے بنیاد خبروں پر توجہ دے کر کھیل سے دھیان نہ دیں شائقین کرکٹ کو ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔ قوم ٹیم پاکستان کے ساتھ ہے آپ اچھا کھیلیں اور جیت کر واپس آئیں۔ سرفرازاحمد نے چیئرمین کو یقین دلایا کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ کھلاڑی بقیہ میچوں میں جیت کے لئے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین