• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارجڈ پارکنگ کے لئے نیلامی کا عمل جمعے سے شروع ہو گا،بلدیہ جنوبی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عالیہ جنوبی کراچی کی انتظامیہ نے بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے ضلع جنوبی میں چارجڈ پارکنگ کے 17 مقامات کے حدود اور کنٹرول سے متعلق جاری کردہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے پارکنگ مافیاکی سرپرستی کرنے کے مترادف قرار دیا ہے بلدیہ جنوبی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں بلدیہ جنوبی کے تمام چارجڈ پارکنگ مقامات کو پارکنگ مافیاکے چنگل سے آزاد کرکے اسے قانونی شکل دینے کے لئے 21 جون کو باقاعدہ نیلامی کا عمل شروع کیا جارہا ہے ، ایسے وقت میں اس پورے قانونی عمل کو سبوتاژ کرنے کے لئے بلدیہ عظمی نے یہ متنازعہ بیان جاری کیا ہے۔ بلدیہ جنوبی کراچی کیجانب سے 21 جون 2019 کو ہونے والی چارجڈ پارکنگ کی نیلامی میں تمام خواہشمند ٹھیکیدار بھرپور طریقے سے حصہ لیں بلدیہ جنوبی ان کے قانونی حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔
تازہ ترین