• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ترقیاتی کونسل تشکیل، وزیراعظم ،چیئرمین ،آرمی چیف بھی شامل

اسلام آباد ( نیوز ایجنسی) وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معیشت کی بہتری، ترقی اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کیلئے 13 رکنی قومی ترقیاتی کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی۔کونسل کے سربراہ وزیراعظم ہوں گے جبکہ آرمی چیف، وزیرخارجہ، وزیرمنصوبہ بندی، مشیر خزانہ اور مشیر تجارت بھی کونسل کے ارکان میں شامل ہیں، کونسل وزیراعظم آفس میں کام کرے گی۔ آرمی چیف بھی نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے رکن ہوں گے جبکہ سیکرٹری وزیراعظم، سیکرٹری خارجہ، خزانہ اور سیکرٹری منصوبہ بندی بھی کونسل کے ارکان میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم آفس کے ایڈیشنل سیکرٹری قومی ترقیاتی کونسل سیکرٹری ہوں گے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ کو بھی دعوت پر اجلاس میں شریک کیا جاسکے گا۔کسی بھی وزیر یا اسٹریٹجک ادارے کے سربراہ کو بھی اجلاس میں شریک کیا جاسکے گا۔ ابتدائی طور پر کونسل کے چار ضابطہ کار ( ٹی او آرز ) جاری کئے گئے ہیں جن میں ضرورت کے پیش نظر ترامیم کی جا سکیں گی۔

تازہ ترین