• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر قسم کےخطرے کیلئے مشترکہ قومی جواب ضروری، ریاستی اداروں سے مل کر قومی ردعمل دینگے، جنرل باجوہ

راولپنڈی ( نیوز ایجنسی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج وطن کے دفاع‘ خطرات سے نبرد آزما ہونے اور دیگر ریاستی اداروں سے مل کر قومی ردعمل کے لئے تیار ہے،انہوں نے ہر قسم کےخطرے کیلئے مشترکہ قومی جواب کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوج وطن کے دفاع اور سیکورٹی کا عزم کیے ہوئے ہے ، دفاع اور سیکورٹی کا فریضہ ادا کرتی رہے گی، خطرات سے نبرد ازما ہونے اور وطن کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ‘ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کے روز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں پر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے آرمی چیف کا استقبال کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے یونیورسٹی اور سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکورٹی کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے قومی سلامتی‘ اندرونی او ر بیرونی چیلنجز کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا تقاضہ کرتا ہے پاک فوج بھرپور قومی جواب کیلئے ہر وقت مصروف عمل ہے، انہوں نے کہا کہ فوج دیگر ریاستی اداروں سے مل کر قومی ردعمل کے لئے تیار ہے۔ 

تازہ ترین