• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی، ن لیگ کیساتھ پارلیمانی آداب ملحوظ رکھنے کا معاہدہ ہوگیا،شفقت محمود

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کاہ ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے لوگوں سے طے پایا ہے کہ اب جو بھی تقریر کرے گا تو پارلیمانی آداب کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گااور یہ معاملات وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے ساتھ طے پائے ہیں شہبازشریف تقریر کریں گے اس کے بعد ہماری طرف سے بھی تقریر کی جائے گی ا ب دیکھنا یہ ہے کہ جو معاہدہ ہوا ہے اس کی پاسداری کی جائے گی یا نہیں۔ ایک انٹرویو میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی طرف سے ہمیں پیپلز پارٹی نے یہی پیغام دیا ہے کہ مسلم لیگ نون بھی اس بات پر راضی ہے اور بجٹ سیشن میں جس طرح سے ہوتا ہے ایک ہماری طرف سے بولے گا ایک اپوزیشن کی طرف سے بولے گا ، ہوسکتا ہے شاید وزیراعظم بھی خطاب کریں۔ادھر جیو نیوز کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایوان کو افہام و تفہیم سے چلانے کا معاہدہ ہو گیا،حکومت اور اپوزیشن پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کے رہنماؤں کی تقاریر کے دوران احتجاج نہیں کریں گے، اپویشن لیڈر شہباز شریف آج ساڑھے 10بجے شروع ہونے والے اجلاس میں بجٹ تقریر کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان کو پرسکون انداز میں چلانے کیلئے طے پایا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے رہنماؤں کی تقاریر کے دوران احتجاج نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے اسپیکر چیمبر میں حکومتی وفد سے مذاکرات کیے، طے پانے والے معاہدے میں کہا گیا ہے کہ نکتہ اعتراض بھی حکومت اور اپوزیشن کو باری باری دیا جائے گا،معاہدے کے مطابق حکومتی ارکان اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران احتجاج نہیں کریں گے اور اپویشن لیڈر بدھ کو ساڑھے 10 بجے شروع ہونے والے اجلاس میں بجٹ تقریر کریں گے۔ 

تازہ ترین