• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مورگن کی شاندار بیٹنگ انگلینڈ نے افغانستان کو ہرادیا

مانچسٹر(عبدالماجدبھٹی…نمائندہ خصوصی) انگلینڈ نے کپتان اوئن مورگن کی انتہائی شاندار بیٹنگ کی بدولت افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 150 رنز سے مات دیدی۔ میزبان اور فیورٹ انگلینڈ نے پانچ میچوں میں چوتھی کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کے لئے امکانات روشن کر لئے ہیں۔ اسے واحد شکست پاکستان کے ہاتھوں ہوئی ہے۔ افغانستان کو مسلسل پانچویں میچ میں شکست ہوئی ہے۔ منگل کو اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنائے ۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ اوور میں 8وکٹ پر247 رنز بناسکی ۔ حشمت اللہ شاہدی نےسو گیندوں پر76 اور اصغر افغان نے44رنز اسکور کئے۔ لیگ اسپنر عادل رشید نے66رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ جوفرا آرچر نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مارک ووڈ نے دووکٹ لئے۔ اوئن مورگن نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ انھوں نے 148 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 17 چھکے شامل تھے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ مورگن نے اپنی سنچری 57 گیندوں پر مکمل کی جو کہ ورلڈ کپ مقابلوں کی چوتھی تیز ترین سنچری ہے۔

تازہ ترین