• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں،اختیاری نہیں، زرداری نے صدارتی اختیار پارلیمنٹ کودیئے،بختاور بھٹو

اسلام آباد(آئی این پی ) سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہ رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں،اختیاری نہیں، آصف زرداری واحد صدررہے جنہوں نے صدارتی اختیار پارلیمنٹ کودیے ۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے پر کہا عمران خان کوآئین کے بارے میں کچھ معلومات نہیں، یہی وجہ ہے زیادہ تراسپورٹس مین کوچنگ کی طرف جاتےہیں، رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں،اختیاری نہیں۔آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر ، بختاور بھٹو میدان میں آگئیں۔
تازہ ترین