• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سےکراچی جانیوالی جناح ٹرین میں آگ‘ ڈائننگ کارجل کر تباہ

ملتان،لاہور(نمائندگان جنگ )لاہور سےکراچی جانےوالی32-ڈاؤن جناح ٹرین کی ڈائننگ کار میں ہڑپہ ریلوےاسٹیشن پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر ایک گھنٹے کی جدوجہدکے بعدقابوپالیا گیا،آگ سےڈائننگ کارجل کرتباہ ہوگئی ،ٹرین کوبغیرڈائننگ کار کےکراچی روانہ کردیا گیا، وزیرریلوے نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،تفصیلات کےمطابق منگل کےروز لاہور سےکراچی جانے والی جناح ٹرین5 بج کرپچپن منٹ پرساہیوال سٹیشن سے نکلنے کےبعد ہڑپہ سٹیشن کےقریب پہنچی ہی تھی کہ اچانک ڈائننگ کارمیں آگ بھڑک اٹھی جس نےپوری کوچ کو لپیٹ میں لےلیا۔
تازہ ترین