• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں جعلی سرچ آپریشن ،2کشمیری شہید ،بم دھماکے میں2 فوجی ہلاک

سرینگر(جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں جعلی سرچ آپریشن میںمزید2کشمیری شہیدہوگئے ،دوسری جانب ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے دستے 44 راشٹریا رائفل کی وین آری ہال کے قریب بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی ۔علاوہ ازیں پلوامہ میں ہی پولیس اسٹیشن پر ہونے والے ایک گرینیڈ حملے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا جب کہ دو مختلف علاقوں سے لاپتا دو کشمیری طلبا کی تشدد زدہ لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اورضلع اسلام آباد میں 2 کشمیری نوجوانوں سجاد بٹ اور توصیف بٹ کو شہید کیا گیا۔دوسری جانب اسی علاقے میں قابض بھارتی فوج نے ایک مکان کو مسمار کر دیا جس کے ملبے سے ایک نوجوان کی گولی لگی لاش ملی ہے، شہید کی شناخت نثار احمد کے نام سے ہوئی ہے اور وہ طالب علم تھا۔ادھر سری نگر سے بھی 24 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، نوجوان کی شناخت ہارون رشید کے نام سے ہوئی ہے۔
تازہ ترین