• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 گاڑیاں و موٹرسائیکل غائب، ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چوری اورراہزنی کی وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں ،4موٹرسائیکلوں ، اور نقدی سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آبا دسے 5گاڑیاں اور دو موٹر سائیکل اڑالی گئیں۔ تھانہ بنی کے علاقہ اصغر مال سکیم سے محمد قاسم کی کار نمبر اے ای ایف -972، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈسے ترصیم مسیح کی کار نمبر اے ای -575،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ اسلام آبادویلی کالونی سے ملک نعمان کی کار نمبر ایل وی -121،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نواز شریف پارک کی پارکنگ سے ثقلین عباس کی موٹرسائیکل نمبر آرآئی وی-5983،تھانہ صادق آبادکے علاقہ شمس آبادسے محمد وقاص کی موٹرسائیکل نمبر آرآئی او-4069، تھانہ کینٹ کے علاقہ رضوان آرکیڈسے عبدالسراج کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی کے-9994،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ لائق علی چوک سے محمد عرفان کی موٹرسائیکل نمبر ایس ای اے-926چوری ہوگئی ۔تھانہ ائرپورٹ کومحمد مسعود نے بتایاکہ میں اورمیرا بھانجادانیال آصف بیکری کیطرف گئے اسی دوران دو لڑکے نامعلوم میرے بھانجے سے ٹکرائے اور اسکی جیب سے موبائل چوری کرکے لے گئے۔تھانہ جاتلی کو زعیم علی نے بتایاکہ داتا بھٹ واٹر سپلائی سکیم کے نصب شدہ ٹرانسفارمر کی تین کوائل چور چوری کر کے لے گئے۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ رینج روڈپرواقع بینک سے رقم نکلواکرجانے والے آصف محموداوراس کے کزن محمدشہزادسےمصریال روڈکینٹ ویوکالونی میں موٹرسائیکل پرسوارتین افرادگن پوائنٹ پرایک لاکھ 15ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ کینٹ نے فخرحیات کی رپورٹ پر راجہ تصورخان کے خلاف چیک مالیتی2لاکھ 90ہزار 480روپے ،تھانہ روات نے محمد علی جون کی رپورٹ پر لقمان انجم کے خلاف چیک مالیتی2لاکھ 41ہزار 576 روپے ڈس آنرہونے پرمقدمات درج کرلیے۔دریں اثناء تھانہ کھنہ کے علاقے سوہان سے محمد سعید کے گھر کے باہر کھڑی سوزوکی مہران ایم این او251 چوری ہوگئی،پولیس نے پانچ دنوں بعد مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی ٹین تھری میں دو مسلح افراد جبران علی سے ون ٹو فائیو موٹرسائیکل آر آئی ایل2795،سولہ ہزار روپے اور دیگر دستاویزات چھین کر لےگئے۔تھانہ کورال کے علاقے مدینہ ٹائون میں دو مسلح موٹرسائیکل سوار محمد اشرف سے چودہ پندرہ ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور شناختی کارڈ چھین کر لے گئے۔تھانہ کوہسار کے علاقے بلیو ایریا میں نادرا دفتر کی پارکنگ سے امجد علی کی کار نمبر ایل ڈبلیو ای0146،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن تھری سے محمد جاوید کے گھر کے باہر سے مہران کار ایم وائی496 ،تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون ٹو سے اسلم پرویز کی ایف ڈی آر772،تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے آئی ایٹ فور سے سہیل مشتاق کی کے ڈبلیو 950 کرولاکار، اسی تھانے کے علاقے ایچ نائن اتوار بازار پارکنگ سے غلام یحییٰ کا ون ٹو فائیو موٹرسائیکل ڈی جی کیو2864چوری ہوگیا۔تھانہ شمس کالونی کے علاقے بھوکڑا سے عامر شہزاد کے گھر سے بھینس اور بچھڑی چوری ہوگئی۔تھانہ شالیمار کےعلاقےایف الیون ون میں عبدالکریم کے گھر سے دن دیہاڑے دو نامعلوم چور تین لاکھ روپے مالیت کےزیورات چوری کرکے لے گئے،کوہسار پولیس نےجمال عبدالناصر کی رپورٹ پر نوید احمد کےخلاف بیس لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تازہ ترین