• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ حج کوٹہ کی تقسیم غیر منصفانہ طریقے سے ہورہی ہے،حج ایکشن کمیٹی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) حج جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی صدر عادل بٹ نےالزام لگایا ہے کہ وزارت مذہبی امورابھی تک پرائیوٹ حج کوٹے کی تقسیم غیر منصفانہ طریقے سے کررہی ہے،اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے باوجودسعودی حکومت سے ملنے والے نیا حج کوٹہ نان کوٹہ ہولڈرز میں تقسیم کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی گئی، آج بھی وزارت حج پرقبضہ مافیا کا راج ہے اور وزارت کی تمام تر ہمدردیاں ہوپ کیساتھ ہیں، حصہ با قدر جثہ وصول کرکے من پسند کمپنیوں میں کوٹہ تقسیم کیا جاتا ہے اور نان کوٹہ ہولڈرز کو ہمیشہ دور رکھنے کی سازش کی جاتی ہے ، منگل کو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےنان کوٹہ ہولڈر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےمرکزی صدر نے کہا کہ حج کوٹہ پر سپریم کورٹ کے احکامات پر کوئی عمل پیرا نہیں ہے جبکہ وزارت کا موقف ہے کہ حج وعمرہ کا کام کرنیوالی ہوپ کمپنی کافی طاقتور ہے، جب وزارت پر ایک کمپنی حاوی ہو تو اس کا مطلب یہی لیا جائے کہ وزارت بے بس ہے اور رشوت کا سکہ سرگرم ہے،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوپ کے حجاج کمینسیشن فنڈ کا آڈٹ کیا جائے، وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپناعہد پورا کریں اور وزارت مذہبی امور کو کرپشن فری بنائیں، انہوں نے چیئرمین نیب سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایچ سی ایف فنڈ کی بھی ہنگامی بنیاد پر جانجھ پڑتال کروائیں اور ذمہ داران کا کڑا احتساب کریں۔
تازہ ترین