اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سردار تنویر الیاس خان چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور چیف ایگزیکٹیو جہانزیب برانہ سے چینی وفدنے ملاقات کی ۔ سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق کم لاگت سٹیل سٹریکچر ہائبرڈ ماڈل گھر تعمیر کیے جائیں گے ۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کم لاگت گھروں کی تعمیر میں محکموں کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے لئے ہرممکن تعاون کرے گا ۔چینی وفد میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر زو کونگ ٹنگ، کویونگ ڈائریکٹر پروجیکٹ، زونگ یونگ جی ٹیکنکل ڈائریکٹر موجود تھے سردار تنویرنے کہا کہ چائنیز کنسٹریکشن کمپنی کم لاگت پر گھروں کی تعمیر کرے گی ۔اس میں اس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا کہ کام کرنے والے تمام ورکرز پاکستانی ہوں گے ۔چیئرمین پنجاب پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ہر ممکن تعاون کرے گا ۔وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کی عوام کو سستے داموں گھر دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی واسا کو 100 میگا واٹ بجلی پیدا کرکے دے گی ۔نئے پاکستان میں کم لاگت ہائیبریڈ سٹیل سٹریکچر گھر بنانے میں چینی کمپنی دلچسپی رکھتی ہے ۔ جس کے لیے شروع میں پنجاب ہاوسنگ لائینڈ ٹاون ایجنسی ماڈل گھر بنانے کے لیے زمین مہیا کرے گی جب ماڈل گھر تیار ہو جائیں گے تو وزیر اعلی پنجاب کو دورہ کروایا جائے گا اور دورے کے بعد ماڈل گھروں کی منظوری کا فیصلہ کیا جائے گا ۔چینی کمپنی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ایک ماہ میں 7000 گھر بنائے جا سکتے ہیں ۔ کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے ابتدا میں خام مال چین سے درآمد کیا جاے گا اور بعد میں را مٹیریل سٹیل سٹریکچر وغیرہ پنجاب میں مینوفیکچر کیا جاے گا اور ہماری کوشیش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ مٹیریل لوکل ہی استعمال کیا جائے ۔