• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم سخت پالیسی سے ہیلتھ ٹیکس کا نفاذ یقینی بنائیں ، پناہ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)صدرِپناہ میجر جنرل مسعود الرحمن کیانی ، ڈاکٹر واجد علی ٹیکنیکل ایڈوائزر، ڈاکٹر عبد القیوم اعوان نائب صدر اور ثنا ء اللہ گھمن جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ دل کی بیماریوں میں سے 90 فیصد کی وجہ تمباکو نوشی ہے۔پناہ 3سال سے تمبا کوٹیکس پالیسی پر موثر مہم چلا رہی ہے۔ کیبنٹ ڈویژن نے جو ہیلتھ ٹیکس منظور کیا تھا اس کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہ ہو پایا۔ہمیں وزیرِاعظم عمران خان کی نیت پر کوئی شک نہیں مگر کچھ لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لیےانکومس گائیڈکر رہے ہیں۔ہم وزیرِاعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ سخت پالیسی سے ہیلتھ ٹیکس کے نفاذ کویقینی بنائیں تاکہ ریونیومیں اضافہ کے ساتھ ساتھ صحت پر ہونے والے اخراجات بھی کم کیے جا سکیں۔
تازہ ترین