• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری ہے،گورنر پنجاب

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے ملائیشیا نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کر نے کی سازشیں کر نیوالے کامیاب نہیں ہوں گے۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری ہے۔پارلیمنٹ کو چلانا صرف حکومت کی ہی نہیں اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے۔جمہوریت کی مضبوطی کیلئے لازم ہے پار لیمنٹ میں موجود تمام جماعتیں ملک وقوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کر یں۔ وفاقی حکومت کی کامیاب پالیسوں کی وجہ سے عوام کو بنیادی سہولتیں میسر آرہی ہیں۔دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو اپنا کردار ادا کر نا ہوگا۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق،جامعہ العردۃ لاہور کے جعفر علی میر،ناصر مجید اور محمد توقیر عباس سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔
تازہ ترین