• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں،ن لیگ

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی ملک پرویز و جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ حکمران سیدھا سیدھا انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں اور آمرانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے حکم جاری کررہے ہیں کہ اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں تقریر کرنے کی اجازت نہ دی جائے اس سے ان کی بوکھلاہٹ اورخوف کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سیاستدانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ،نیب علیمہ خان، پرویز خٹک، بابر اعوان، پرویز الہی اور جہانگیر ترین کو کب گرفتار کرے گی،نواز شریف تیس سال سے ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں۔گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے نلاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم احتساب سے نہیں گھبراتے، الزام لگائیں لیکن ثبوت عوام کے سامنے رکھیں، جو الزام حمزہ شہباز پر لگایا ہے یہ پاکستان کے ہر اس شخص پر لگتا ہے جس کو باہر سے پیسہ آتا ہے۔
تازہ ترین