• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان میں ہماری اراضی پر سابق رکن صوبائی اسمبلی کے قبضے کا نوٹس لیاجائے،پرکانی قبائل

کوئٹہ (پ ر) تحصیل گلستان علاقہ چون میں بلوچ قوم سے تعلق رکھنے والے پرکانی قبیلے کے ٹکری نورمحمد پرکانی ادریس پرکانی میر نظام الدین کرد مولوی بہادر خان پرکانی محمد نسیم پرکانی اور دیگر نے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک قوم پرست جماعت کے سابق رکن صوبائی اسمبلی دھونس دھمکیوں کے ذریعے ہماری زمینوں پر اپنا قبضہ جمانا چاہتے ہیں اور اپنے سابقہ دور حکومت میں ریاستی مشینری کے ناجائز استعمال کے ذریعے سے ہماری زمینوں پر چڑھائی کرتے ہوئے گھروں کو مسمار کیا اور ہمارے لوگوں کو زخمی کیا،بہت سے لوگوں پر بے بنیاداور جھوٹے مقدمات درج کراکے ذاتی حفاظت پر مامورلیویز اہلکاروںکے ذریعے ہمارے لوگوں کو حبس بے جاہ میں رکھاگیا گرفتار کرکے خوف و ہراس پھیلایا گیا۔انہوں نے کہاکہ قوم پرست جماعت کے سابق رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے دور حکومت میں جعلی کاغذات بنوا کر اپنے نام کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ہمیں ہماری زمینوں سے بے دخل کیا جاسکے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے اکابرین نے پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے ذریعے اس زمین سے متعلق تمام حقائق سرکاری دستاویزات اور عدالتی فیصلوں سے پریس اور عوام کوآگاہ کیا ہمارے پاس تمام دستاویزات ثبوت کے طور پر موجود ہیں اور ہر فورم پر ثبوت پیش کرسکتے ہیں علاقے کے پشتون قبائل اس بات کے گواہ ہیں کہ یہ اراضی آبائواجداد سے ہماری ملکیت رہی ہیں اور ہم اپنے آبائو اجداد کی ان اراضی سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے اور نہ کسی کے دھونس دھمکی گرفتاریوں سے پریشر میں آئینگے، انہوں نے کہا کہ مذکورہ قوم پرست جماعت کے رہنماءگلستان میں امن وامان کے حالات کو خراب کرنے اور اپنے ذاتی مخالفین تک رسائی کے لیے ہماری زمینوں پرسے گزرنے کا راستہ ہموار کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنی اجارہ داری پر مبنی کیمپوں کو مزید تقویت دے سکے اور علاقے میں اپنا اثرورسوخ برقرار رکھ سکے لہذا ہم لوگوں کا ایک مرتبہ پر مرکزی وصوبائی حکومت کے ارباب و اختیار عدلیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سیاسی جماعتوں علماء کرام قومی عمائدین سول سوسائٹی سے اپیل ہےکہ وہ اس علاقے میں مذکورہ شخص کی زیادتیوں کا نوٹس لیکر علاقے میںبڑھتی ہوئی کشیدگی اورخونی تصادم کو روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ 
تازہ ترین