• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان نیشنل پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی کی کیسکو چیف سے ملاقات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی کی کیسکو چیف سے ملاقات ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا ۔ بلوچستان اسمبلی میں بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی ، ارکان اسمبلی احمد نواز بلوچ اور بابو رحیم مینگل کی قیادت میں ایک وفد نے بدھ کو کیسکو چیف عطاءاللہ بھٹہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی، بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی، سردار نادر خان بادینی ،میر شبیر احمد بادینی، جمعیت علماءاسلام کے حاجی منظور احمدسمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ارکان اسمبلی نے اپنے حلقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارئے حلقوں میں ہونے والی طویل لوڈشیڈنگ سے لوگوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہوکر رہ گئے ہیں،ان کے حلقوں میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ۔اس موقع پر کیسکو چیف نے ارکان اسمبلی کو لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی اور پرانے شیڈول کو بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
تازہ ترین