• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل سوار مسلح افراد شہری سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرا ر

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقہ پھندو چونا بھٹی میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر شہری سے قیمتی موبائل فون چھین لیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ احمد بلال ولد ظاہر ساکن شاہ ڈھنڈ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پھندو پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ کام سے واپسی کے بعد گھر جارہا تھا کہ راستہ میں چونا بھٹی کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے اُسے یرغمال بنا دیا اور اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
تازہ ترین