• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمڑ سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ‘مردہ خانہ منتقل

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقہ ارمڑ میں آلوچوں کے باغ سے نامعلوم نوجوان کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔چمکنی پولیس کے مطابق گزشتہ روز ارمڑ سٹاپ کے قریب وزیر خان نامی شخص کے آلوچوں کے باغ سے ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوئی جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے، ابتدائی طور پر نعش کی شناخت نہیں ہوئی جس کی بناء پر اُسے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرکے مقتول کی شناخت اور ورثاء کی تلاش کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔
تازہ ترین