• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر کلچر محمدنواز سے خیبر پختونخوا کے فنکاروں کے وفد کی ملاقات

پشاور ( وقائع نگار )خیبر پختونخوا کے فنکاروں کے ایک وفد نے ڈائریکٹر کلچر خیبر پختونخوا محمد نوا ز سے ملاقات کی وفد کی قیادت سینئر فنکار امان اورجاوید بابر کر رہے تھے وفد میں عشرت عباس ٗ سلطان خان ٗ احمد سجاد ٗ عفت صدیقی ٗذوالفقار قریشی ٗ امجدعلی خان ٗرحیم شہزاد ٗ زمان بغدای۔ٗفضل سبحان تھے جبکہ شعراء کی نمائندگی سید صابرشاہ صابر نے کی وفد نے ڈائریکٹر کلچر کو فنکاروں کودرپیش مسائل کےبارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ملاقات کے دوران ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ ٗصحت کارڈ ٗنشترہال میں ثقافتی سرگرمیاں اور دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی ا ڈائریکٹر کلچر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل بھرپور طریقے سے حل کئے جائیں گے حکومت صوبے کے فنکاروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے کئی اقدامات اٹھا چکی ہے جبکہ انڈومنٹ فنڈ کے حوالے سے بھی جلد پیش رفت ہوگی ۔
تازہ ترین