• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ ہمارا کوئی بچہ پولیو کا شکار نہیں ہوگا: ڈپٹی کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا ہے کہ ہماری مشترکہ کاوشوں کی بدولت پولیوکا خاتمہ ضرور ہوگااورآئندہ ہمارا کوئی بچہ اس بیماری کا شکار نہیں ہوگا۔پولیوکے مائیکرو پلان پر مناسب طریقہ سے عمل درآمد ضروری ہے ۔فیلڈ میں ہمارے سٹاف کی محنت ضرور رنگ لائے گی۔اچھی کار کردگی کے حامل پولیو سٹاف کی مالی معاونت جاری رکھی جائے گی ۔یہ بات انہوں نےسرکٹ ہاؤس میں حالیہ پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس ،ڈاکٹرمختار بھائیو،ڈاکٹر عطاء الرحمٰن،ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں اور فیلڈ افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے 5بہترین فیلڈ ٹیموں کیلئے 50ہزار روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا اور توقع کا اظہار کی فیڈ سٹافحالیہ پولیو مہم کے باقی ماندہ دنوں میں بھی اچھی کار کردگی کا تسلسل برقرار رکھے گا ۔ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ضلعی پرائس مجسٹریس کا اجلاس سرکٹ ہاؤس ملتان میں ہواجس میں پرائس مجسٹریس کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے پرائس مجسٹریس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ کارکردگی نہ دکھانےوالے پرائس مجسٹریس کی جواب طلبی کی جائے۔ آئندہ پرائس مجسٹریس کی کارکردگی کے بارے میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے پوچھا جائے گا۔
تازہ ترین