• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تونسہ شریف کی فلورملز کا کنکشن کاٹنے اور میٹر اتارنے کا نوٹس ،میپکو حکام کو جواب جمع کرانے اور 24 جون کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیرنے تونسہ شریف کی فلورملز کا کنکشن کاٹنے اور میٹر اتارنے کا نوٹس لیتے ہوئے میپکو حکام کو جواب جمع کرانے اور 24 جون کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں درخواست گزار کے وکیل مزمل شاہ بخاری نے موقف اختیار کیا تھا کہ لیاقت علی اور صدام حنیف نے پارٹنر شپ میں انصاف فلور ملز لگایا کچھ عرصہ بعد ان میں ناچاکی ہوگئی تو ایک پارٹنر لیاقت علی نے میپکو کے عملے کے ساتھ مل کر فلور مل کا کنکشن منقطع کرادیا۔ جب کہ وہ ڈیفالٹر بھی نہیں تھا اور تمام بل باقاعدگی سے ادا کررہا تھا ۔ درخواست گزار صدام حنیف نے میپکو حکام سے رجوع کیا تو انہوں نے کنکشن بحال کرنے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے اسے لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
تازہ ترین