• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ٹیموں کا آپریشن، ایک روز میں121بجلی چورپکڑلئے

ملتان (سٹاف رپورٹر )میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں121بجلی چورپکڑلئے ۔2لاکھ6ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر35لاکھ97ہزارروپے جرمانہ عائدکیاگیا ۔ایک بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔ 17جون کو ملتان میں18 گھریلواور کمرشل صارفین کو38348یونٹس چوری کرنے پر712764روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان میں6گھریلوصارفین کو5858یونٹس چوری کرنے پر71666روپے جرمانہ ،وہاڑی میں17گھریلو صارفین کو25778یونٹس چوری کرنے پر 472633روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، بہاولپور میں12گھریلو صارفین کو17789یونٹس چوری کرنے پر330305روپے جرمانہ ، ساہیوال میں9گھریلو صارفین کو14616یونٹس چوری کرنے پر274603 روپے جرمانہ ، رحیم یار خان میں21 گھریلو، کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو 28676یونٹس چوری کرنے پر456000روپے جرمانہ ، مظفرگڑھ میں 20گھریلو، کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو50206یونٹس چوری کرنے پر812588روپے جرمانہ ،بہاولنگر میں 11گھریلواور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو16777یونٹس چوری کرنے پر305474 روپے جرمانہ اورخانیوال میں7 گھریلو صارفین کو8094یونٹس چوری کرنے پر161209روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
تازہ ترین