• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کیخلاف مہم ، 31 ملزمان گرفتار، شراب،منشیات،اسلحہ برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم کے دوران 31 ملزمان کو گرفتار کر کے شراب،منشیات،اسلحہ، دا ؤپر لگی رقم برآمد کر لی ۔ تھانہ بی زیڈ پولیس نے ملزم فیاض سے 8 لیٹر شراب اور حنیف سے 8 لیٹر شراب برامد کر لی ۔تھانہ کوتوالی پولیس نے ملزمان غلام رسول اور زوالقرنین کو لڈو پر جواء کھیلتے مقبول ، عمران،شعیب اور نویدکو آکڑہ جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے ملزمان شوکت ، ناصر کو آکڑہ جوا اور تھانہ دولت گیٹ پولیس نے ملزمان اعظم وغیرہ تین افراد کو تاش جواء کھیلتے گرفتار کر لیا ۔تھانہ حرم گیٹ پولیس نے ملزم دہیل سے 120 گرام چرس اور تھانہ بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم شریف سے 8 لیٹر شراب برامد کر لی ۔تھانہ شاہ شمس پولیس نے ملزمان وقار وغیرہ 6 افراد کو بلیرڈ پر جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔تھانہ صدر پولیس نے ملزم جمیل سے 19 لیٹر شراب برامد کر لیں ۔تھانہ پاک گیٹ پولیس نے ملزم عمر سے 120 گرام چرس برامد کر لی ۔تھانہ بستی ملوک پولیس نے ملزمان شریف وغیرہ پانچ افراد کو تاش جواء کھیلتے گرفتار کرع لیا ۔ تھانہ بستی ملوک پولیس نے ہی ملزم زیشان سے 9 لیٹر شراب، مظہر سے 9 لیٹر شراب اور اقبال سے 10 لیٹر شراب برامد کر لی ۔ تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم زاہد سے ریوالور،سلیم سے بندوق ، ظفر سے 12 بور بندوق، طہار سے 15 لیٹر شراب اور غلام رسول سے 30 بور پسٹل برامد کر لیا ۔متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس نےاطلاع پر عزیز ہوٹل روڈ پر مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے جبکہ ملزم بابر حسین کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے بس، ٹرک، اور ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری سے چلا کر غفلت کا مظاہرہ کرنے والے4 ڈرائیوروں خضر حیات، حسنین، محمد اسلم، محمد ارشدکو گرفتار کر لیا۔پولیس تھانہ بی ذیڈ نے شازیہ پروین کو اغوا کرکے زیادتی کرنے کے الزام میں اشرف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے چ4مشکوک افراد زاہد،سلیم شہزاد،ظفرمحمود،طاہرکو حراست میں لے کر ان سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس تھانہ راجہ رام نے 13 سالہ لڑکی اسما کو اغوا کرنے کے الزام میں خالد، ارشادسمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین