• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم معافی مانگیں،دینی وسیاسی جماعتوں کا مطالبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)تحریک تحفظ ناموس رسالت کےتحت ملتان کی تمام دینی و سیاسی جماعتوں اور تاجررہنماؤں کےنمائندہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان کےبجٹ اجلاس کےبعدخطاب میں صحابہ کرام ؓ کےحوالے سے نامناسب الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کی گئی،اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم اللہ تعالیٰ سےبھی معافی مانگیں اورعوام کےسامنے بھی برملا اپنی غلطی کااعتراف کریں اور معافی مانگیں،اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ 21جون بروز جمعتہ المبارک کو عظمت صحابہ کرامؓ کے طور پر منایا جائے گا، اجلاس میں جماعت اسلامی کےرہنماآصف محمود اخوانی، ڈاکٹرصفدراقبال ہاشمی کے علاوہ ایوب مغل،علامہ خالد محمود ندیم،علامہ عبدالرحیم گجر،سلطان محمود ملک،علامہ عبدالحق مجاہد،شیخ محمدشفیق، قاری عبدالغفور،عبدالرحمٰن حیدری، شیخ اسرارحسین ودیگر نےشرکت کی۔
تازہ ترین