• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی بے جا مداخلت سے آم کی فصل تباہ ہورہی ہے، انصاف فراہم کیاجائے،خالد محمود

ملتان ( سٹاف رپورٹر) چاہ حاجیاں والا موضع کھادل کےرہائشی خالد محمود نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے بتایا کہ میرے والد صاحب نے 85 کنال اراضی میرے نام رجسٹری کرائی جسے 2006 سے کاشت کر رہا ہوں۔ بھائی اپنے بیٹوں کے ہمراہ زمین ہتھیانا چاہتا ہے جس کی تھانہ الپہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہوئی ہے۔ ہائی کورٹ سےسٹے آرڈر اور توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری ہو چکا لیکن پھر بھی ملزم پولیس کی مدد سے بے جا مداخلت کر رہا ہے جس کا مقصد میری آم کی فصل کو ضائع کرنا ہے۔ گزشتہ روز ملزم نے پانی لگانے میں مداخلت کی تو میرے بیٹے حماد نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس میرے بیٹوں حماد، فواد اور ملزم کے بیٹے احمدکو ساتھ لے گئی اور تھانے میں بند کر دیا۔ متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ پولیس کی مدد سے بے جا مداخلت کو روکا جائےاور انصاف فراہم کیا جائے ۔
تازہ ترین