• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ایم اےملازم کوتنخواہ کی ادائیگی کےحکم پرعملدرآمدکرائیں:لاافسرکوہائی کورٹ کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور مسٹر جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل ڈویژن بنچ نے لا آفیسر عزیزالرحمٰن خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کرائیں اور 10 جولائی کو آئندہ سماعت پر سیکرٹری ٹی ایم اے کو طلب کر لیا ۔ ٹی ایم اے کوٹ ادو کے ملازم محمد شفیع کے وکلا نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے مؤکل کو 2017 میں برطرف کر کے بحال کر دیا گیا اور انکوائری بھی چلتی رہی مگر اسے تنخواہ ادا نہ کی گئی جس پر متاثرہ ملازم نے ہائی کورٹ ملتان بنچ سے رجوع کیا تو عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ اس کے واجبات ادا کئے جائیں مگر ٹی ایم اے حکام نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا جس کے خلاف اس نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔
تازہ ترین