• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے قوانین آگاہی لیکچرز کا سلسلہ جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے قوانین آگاہی لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایجوکیشن یونٹ نے پل نہر نو بہار وہاڑی چوک پرفلوٹ ٹرک کے ذریعے آگاہی لیکچرکا انعقاد کیا۔ لیکچر میں رکشہ ڈرائیوران، تاجر برادری اور روڈ یوزرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ممبر ایجوکیشن یونٹ محمد خرم ٹریفک وارڈن نے روڈ یوزرز کو دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی قوانین بارے تفصیل سے لیکچر دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بریفنگ دی کہ موٹر سائیکل سواراور آٹو رکشہ جات انتہائی بائیں لین میں رہتے ہوئے گاڑی چلائیں جبکہ کار /جیپ والے روڈ یوزرز دائیں لین میں گاڑی چلائیں۔
تازہ ترین