• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10ماہ سے معاشی بحران کامقابلہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،نعیم الحق

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت دس ماہ سے معاشی بحران کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

لاہور میں صوبائی وزیرصمصام بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ 24 ہزار ارب کے قرضوں میں سے تین سے چار ہزار ارب کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں۔ قوم کا یہ پیسہ خورد برد کر لیا گیا ہے، انکوائر ی کے لیے کمیشن کے سربراہ نیب کے نائب چیئرمین حسین اصغر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی دولت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے کرتوت عوام کے سامنے آئیں گے۔ نواز اور زرداری کے مقدمات ان کے اپنے دور حکومت کے بنائے ہوئے ہیں، ان کو اب حساب دینا پڑے گا۔ مریم یوتھ لون پروگرام کی سربراہ تھیں، وہاں 67 ارب کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ آئندہ سال سے غریبوں کو آسان اقساط پر گھروں کی فراہمی ممکن بنا دیں گے۔ نمبر گیم پوری ہے۔ بجٹ 29 جون تک پاس ہو جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ انہیں وارننگ دیتا ہوں کہ جمہوریت کو خطرے سے بچانے کے لیے ضابطہ اخلاق پر دستخط کریں اور اسمبلی کو چلنے دیں۔

تازہ ترین