پنجاب کے ضلع پاک پتن کی تحصیل عارف والا کے گاؤں میں ایک محنت کش کے کنویں میں گر کر مٹی تلے دبنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
عارف والا کے نواحی گاؤں 17 ای بی میں ٹربائن کی بورنگ کے دوران محنت کش کنویں میں گر گیا، 40 فٹ نیچے مٹی تلے دبے شخص کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ کنویں میں گرنے والے شخص کی شناخت محمد نذیر کے نام سے ہوئی ہے۔