• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے تعلیمی اداروں میں خطرناک نشہ آئس کی سپلائی کا انکشاف، ہوم ڈیلیوری کے دوران ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم طلبا و طالبات کو خطرناک نشہ آئس سپلائی کرتا تھا اور اس منشیات کی ہوم ڈیلیوری میں بھی ملوث رہا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤکے مطابق عزیز آباد تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر حاجی ثناء اللہ نے خفیہ اطلاع پر یاسین آباد میں ایک اپارٹمنٹ کے باہر سے ملزم شاہ رخ علی کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے اعلیٰ کوالٹی کی 18 گرام آئس برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزم اس علاقے میں منشیات کی ڈیلوری کے لئے آیا تھا جس کی خفیہ اطلاع ملی تو گرفتاری عمل میں آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون پر پیغام رسانی کا جائزہ لے کر مزید تفتیش کی جاری ہے اور یہ انکشاف سامنا آیا ہے کہ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے کراچی سینٹرل کے مختلف علاقوں میں گاڑیاں بدل بدل کر مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلباو طالبات کو بھی آئس اور ہیروئن سپلائی کرتا رہا ہے۔

ایس ایچ او عزیز آباد حاجی ثناء اللہ کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ 19/149 درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین