• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کیلئے ایک بیوٹی سیلون ’ تڑاواہ ‘ کے نام سے کھولا گیا ہے جہاں خواجہ سرا سمیت خواتین بھی سروسز حاصل کر سکتی ہیں۔


کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال کے فیز1 میں خواجہ سرا ؤں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی بیبو حیدر نے ’تڑاواہ‘ کے نام سے بیوٹی سیلون بنایا ، جس کا مقصد خواجہ سراؤں کا میک اپ کا شوق پورا کرنا ہے۔


ہیئر ڈریسر اور تڑاواہ بیوٹی سیلون کی مالک بیبو حیدر کا کہنا ہے کہ اُن کو ہیئر اسٹائلنگ کا بہت شوق تھا، وہ مختلف بیوٹی سیلون میں کال کر کے جب اپنے ہیئر اسٹائلنگ کے لیے وقت لینے کی کوشش کرتیں تو اُن کی آواز سن کر سروسز دینے سے منع کر دیا جاتا اور کہا جاتا کہ یہاں بس خواتین کو سروسز دی جاتی ہیں۔

بیبو کا کہنا ہے کہ وہ کچھ بیوٹی سیلون میں بھی گئیں جہاں اُن کو دیکھ کر خواتین سیلون چھوڑ کر چلی جاتی تھیں جس پر سیلون کےمالکان کی جانب سے اُنہیں غصہ اور برے رویےکا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

بیبو بتاتی ہیں کہ اُنہیں خواجہ سراؤں سے اس رو یے پر شدت سے احساس ہوا کہ اُن کے لیے بھی کوئی سیلون ہونا چاہئے جہاں وہ اپنی مرضی کے مطابق بیوٹی سروسز حاصل کر سکیں، اس خواب کو پورا کرنے کے لیے انہیں بہت ساری محنت اور کئی مشکلوں سے گزرنا پڑا۔ بیبو نے 12 مہینوں کا بیوٹیشن کورس کیا جس کے بعد انہیں بیوٹیشن کی ڈگری بھی حاصل ہو گئی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم سے سروسز لیتے ہوئے کسی کو کئی مسئلہ نہیں ہوتامگر ہمارا کام کرنے لیےسبھی منع کر دیتے ہیں مگر میرے سیلوں میں میں کسی کے لیے بھی کوئی پابندی نہیں۔

تڑاواہ سیلون کے منفرد نام سے متعلق بیبو کا کہناتھاکہ یہ خواجہ سرا کمیونٹی میں استعمال ہونے والا لفظ ہے جس کا مطلب ’سجاسنورا خواجہ سرا ‘ ہے۔


واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بننے والےاپنی مثال آپ اور منفرد سیلون کی پہلی کسٹمر معروف خواجہ سرا ماڈل کامی سڈ تھیں۔

تازہ ترین