• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن شروع

بلوچستان کے ضلع گوادر میں زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

گوادر میں زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل فی الحال ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں شروع کیا گیا ہے، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن  کے پہلے مرحلے میں مینوئل ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گوادر میں ضلع بھر کی زمینوں کا ریکارڈ 6 ماہ میں کمپیوٹرائز کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، کمپیوٹرائزیشن کے اس عمل سے لینڈ ریکارڈ کی مینجمنٹ میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

مالی وسائل کی دستیابی پر ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے لئے انفراسٹرکچر اور فیسی لیٹیشن سینٹر بنایا جائے گا۔

تازہ ترین