• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت نواز شریف نےاضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست عدالت میں دائر کر دی۔

نواز شریف نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اجازت مانگ لی۔

نوازشریف نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی ہے کہ غیر ملکی ڈاکٹرز کی تصدیق شدہ رپورٹ جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے مجھے اضافی ریکارڈ پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

تازہ ترین