آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر18؍ذیقعد 1440ھ22؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کی معان خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز چاہتی ہیں کہ پارلیمنٹ افراتفری کا شکار ہو، انہیں پارلیمنٹ آنا نصیب بھی نہیں ہو گا۔

فردوس عاشق اعوان نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفت گو کر تے ہو ئے کہا کہ مریم نواز کہہ چکی ہیں کہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ پاس نہ ہونے دینے کی بات کو وزیر اعظم عمران خان کی خواہش سے نتھی کرنا بے بنیاد ہے، وزیراعظم کبھی نہیں چاہیں گے کہ پارلیمنٹ میں تصادم ہو اور کسی کو بولنے نہ دیاجائے۔

فردوس عاش اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کی خواہش نہیں ہے کہ پارلیمنٹ بے توقیر ہو، کسی معاشرے میں نہیں ہوتا کہ لوٹ مار کے ملزم وکٹری کا نشان بنا کر پارلیمنٹ میں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پی اے سی بنایا، معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا کہ کرمنلز پارلیمنٹ میں للکار کر کہیں کہ حکومت نہیں چلنے دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معان خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے ہٹ دھرمی کی وجہ سے پارلیمانی کمیٹیاں نہیں بننے دیں۔

فردوس عاشق اعوان نے سوال کیا کہ کسی مہذب معاشرے میں ایسا ہوا ہے کہ جس پر خود الزامات ہوں وہ دوسروں کی انکوائریاں کرائے؟

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں