• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں میٹر نہ رکھنے والے رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

کراچی میں رکشوں کو قانون اور ضابطے کا پابند بنانے کیلئے ٹریفک پولیس نے خصوصی کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے، شہر بھر میں جاری کارروائیوں کے دوران لاقانونیت میں ملوث رکشہ ڈرائیوروں کو بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں۔


ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر کی جانب سے اس سلسلے میں سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

کریک ڈاؤن کے دوران رکشاؤں میں کرائےکے میٹر خاص طور پر چیک کئے جارہے ہیں اورفیئر میٹر نہ رکھنے والے رکشہ کے ڈرائیور کو جرمانے کئے جارہے ہیں۔

غیر رجسٹرڈ یا منظور شدہ نمبر پلیٹس نہ لگانے والے رکشوں کو بھی جرمانے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

رکشوں میں پریشر ہارن اور دیگر میوزیکل انسٹرومنٹ کا استعمال ممنوع قرار دیتے ہوئے چیکنگ جاری ہے۔

مرکزی شاہراؤں پر لین کی خلاف ورزی اور نوپارکنگ کے خلاف بھی کاروائی جاری ہے۔ بیشتر رکشوں پر مسافروں کی بجائے سامان کی لوڈنگ کی جاتی ہے۔ ایسے رکشہ ڈرائیوروں کو بھی جرمانے کئے جارہے ہیں۔

رکشاؤں کے کاغذات، روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفیکٹ، رجسٹریشن بک، انشورنس اور ٹیکس کی کاپی کی بھی موجودگی ضروری قرار دی گئی۔

کریک ڈاون میں کم عمر یا بچہ ڈرائیوروں کی بھی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایسے ڈرائیوروں کے رکشہ ضبط کئے جارہے ہیں۔

تازہ ترین