• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد ٹرین اور کار میں تصادم،3 افراد جاں بحق

حیدرآباد کے علاقہ ٹنڈو جام میں مرید سپیو پھاٹک کے مقام پر کار ٹرین کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں کار سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

ریلوے پولیس حیدرآباد کے مطابق ٹنڈو جام میں مرید سپیو پھاٹک کے مقام پر ریلوے ٹریک عبور کرنے والی کار پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے ایک گھنٹہ بعد کار کو ٹریک سے ہٹا کر رحمان بابا ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔

مقامی افراد کے مطابق مرید سپیو پھاٹک پر پھاٹک کے دروازے نہیں ہیں جس کے سبب اکثر اس قسم کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین