• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف ترقی پسند شاعر کیفی اعظمی کی100 سالہ تقریبات کے سلسلے کا پہلا مشاعرہ لندن میں منعقد کیا گیا ۔

مشاعرے کا اہتمام فیض کلچرل فاونڈیشن برطانیہ اور یورپین لٹریری سرکل کے تعاون سے کیا گیا جبکہ مشاعرے میں یورپ ،شمالی امریکہ، ہندستان اور پاکستان سے شعراء نے شرکت کی ۔

مشاعرے کی صدارت معروف اسکالر اور شاعر اشفاق حسین نے کی جبکہ مہمان خصوصی انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان کے صدر راحت سعید تھے ۔

مشاعرے کے دوران انجمن اردو برلن کے صدر عارف نقوی، باصر سلطان کاظمی،کینیڈا سے عرفان ستار،عظمی محمود، رشید ندیم لندن سے نامورشاعرہ میں یشب تمنا،سیلم فِگار،شہباز خواجہ،انجم شہزاد،اشتیاق زین،طلعت گل اور جعفرہ امام نے کلام سنایا۔

مشاعرہ کی نظامت کے فرائض معروف شاعر وادیب ارشد لطیف نے انجام دئے اور مشاعرہ کے آغاز میں اپنا شاندار کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

مشاعرے میں یوسف ابراھیم نے کیفی اعظمی کی 100سالہ تقریبات کے حوالے سے انکی لازوال نظمیں پیش کیں جسے حاضرین نے انتہائی ذوق سے سنا اس موقع پر یورپین لٹریری سرکل کے بانی و سرپرست عارف نقوی سے متعلق کتاب’ آسمان ادب کا ستارہ ‘ کی رونمائی بھی کی اور کتاب صاحب صدر کو پیش بھی کی۔

تقریب میں ڈاکٹر عامر مختار، پلوشہ بنگش،ارشد اولیا، عاصم علی شاہ، امتیاز علی خان، کریم خان ،علی خاقان مرزا،مسٹر اینڈ مسز تنویر ملک شریک ہوئے ۔

معروف بی بی سی براڈکاسٹر یارو عباس نے اپنا کلام سنایا اس موقع پر تنویر زمان خان بھی موجود تھے جبکہ محفل میں متحرک ھما پرائس حسب روایت توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اکرم قائم خانی نے تقریب میں شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔ یورپین لٹریری سرکل برطانیہ کے صدر ایوب اولیا نے مشاعرہ میں بڑی تعداد میں شریک ہونے پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین