آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 15؍ ذیقعد 1440ھ19؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ حکومت تمام اپوزیشن کو جیل میں بند کرکے پانچ سال پورے کرلے ورنہ اب حکومت کے لیے حکمرانی کا وقت نہیں بچا۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ میاں نواز شریف ، پھر شہباز شریف ،اب حمزہ شہباز ، خواجہ سعد رفیق ، حنیف عباسی سمیت آدھی سے زیادہ مسلم لیگ کو جیل میں ڈالنے کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت سمیت آدھی پیپلز پارٹی کو بھی جیل میں ڈالا جاچکا ہے۔

اب فضل الرحمن اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں جس سے محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں کو معلوم ہے کہ ان کی کامیابی اور بقا صرف اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے سے ہی ہے ورنہ کارکردگی کی بنیاد پر تو حکومت کے خاتمے کا وقت ہوا چاہتا ہے ۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر ملک یونس نے کہا کہ پاکستان میں عوام کا جینا مشکل ہوچکا ہے درمیانے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اب غربت کی سطع تک پہنچ چکے ہیں ،صرف تنخواہوں میں اضافہ نہں ہوا ہے باقی روزمرہ کی اشیائ اسمان سے باتیں کرہی ہیں۔

ملک یونس نے کہا کہ ریاست مدینہ کی مثالیں دینےوالوں نے اپنے ملک کو خطے کا غریب ترین ملک بنادیا ہے جہاں افغانستان ،بنگلہ دیش،نیپال ،بھوٹان اور سری لنکا بھی ہم سے آگے نکل چکے ہیں۔ اقتدار میں آتے ہی دوسو ارب ڈالر لانے کے دعوے کرنے والوں نے ملک پر قرضوں کا انبار کھڑا کردیا ہے۔

ملک یونس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ن لیگ کی قیادت پر انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں بصورت دیگر جاپان سمیت دنیا بھر میں حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں