• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا،مجرموں پر اب ’روبو کوپ‘نظر رکھے گا


امریکی ریاست  کیلیفورنیامیں پولیس نے مجرموں پر نظر رکھنے کیلئے اسٹریٹ روبو کوپ متعارف کرادیا ہے۔

کیلیفورنیا کی پولیس کی جانب سے روبو کوپ متعارف کروایا گیاہے جو پولیس اہلکار کے فرائض انجام دیگا۔

یہ پولیس روبوٹ پارکس اور عمارتوں کے اطراف پرآنے والے افراد کا چہرہ اسکین کر کے مشتبہ افراد کو پکڑ نے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھے گا۔شہر کے سیاحتی مقام پر تعینات کئے گئے۔

اس پولیس روبوٹ میں ایک کیمرہ لگا ہوا ہے جو 360ڈگری تصاویرلے گا اور یہ معلومات موبائل ایپ کے ذریعے پولیس اہلکار کو موصول ہوں گی اوروہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو پکڑ سکیں گے۔

تازہ ترین