• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف الملوک پر جیپ حادثہ، کراچی کا طالبعلم جاں بحق

مانسہرہ کے تفریحی مقام ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر جیپ حادثے میں کراچی سے آیا ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تفریحی دورے پر آنے والاعثمان پبلک اسکول نارتھ کراچی کے طلباء کا گروپ ناران آیا ہوا تھا، اس گروپ کے دسویں جماعت کے طلباء جھیل سے کچھ فاصلے پر روڈ کنارے بیٹھے گپ شپ میں مصروف تھے کہ بلندی پر کھڑی جیپ اچانک نیوٹرل ہوئی اور تیزرفتاری سے طلبا سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں ذیشان جاں بحق جبکہ عبداللہ اور عبدالرحمان شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں اور لاش کو بی ایچ یو ناران منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین