• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ اپوزيشن لیڈر کی تقریر 45 منٹ تک محدود کی جائے‘

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکی تقریر45 منٹ تک محدودکرنے کی تجویز دی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف صبح سے خطاب کررہے ہیں، اور اس کا کوئی اختتام نہیں،کچھ کام کا نہیں بول رہے، طویل خطاب سے   قومی اسمبلی کےوقت اور ٹیکس گزاروں کی رقم کا ضیاع ہورہاہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صرف ریکارڈ کی درستگی کے لیے ایم کیو ایم اپوزیشن پارٹی نہیں وہ حکومت کا حصہ تھی۔

فواد چوہدری نے ایاز صادق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکر بدترین رہا، انہوں نے اپوزیشن کو دبایا اور پاناما کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے سے انکار کیا۔ عمران خان پر جعلی ریفرنس دائر کیا، ان کے دور میں اپوزیشن زیادہ تر بائی کاٹ پر ہی رہی۔

واضح رہے کہ آج اپوزیشن لیڈرشہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں طویل خطاب کے دوران بجٹ کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے نہیں بنا بلکہ آئی ایم ایف نے ہی بنایا ہے۔

تازہ ترین