کرکٹ ورلڈ کپ میں آج کھیلے جارہے 25 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نےجنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں کے درمیاں ٹاس آؤٹ فیلڈ گیلی ہوجانے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔
ایونٹ میں اب تک نیوزی لینڈ نے 4 میچز کھیلے جن میں 3 میں کامیابی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے اب تک 5 میچز کھیلے جس میں سے 3 میں ناکامی ایک میں کامیابی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔
پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان اور جنوبی افریقا کا آگے کی جانب سفر انتہائی کٹھن ہوگیا ہے، دونوں کے پاس اب سوائے جیت کے کوئی آپشن نہیں ہے۔