آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر18؍ذیقعد 1440ھ22؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ  ٹیم کی پرفارمنس توقعات کے مطابق نہیں، اُمید ہے باقی میچز میں ٹیم پوٹینشنل کے مطابق کھیلے گی، ورلڈ کپ کے بعد تین سالہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائےگا، پی سی بی اگلے سال فرسٹ کلاس پلیئرز انگلینڈ بھیجے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہارے یا جیتے کارکردگی کا جائزہ پی سی بی خود لے گا، دو سے تین روز میں کارکردگی کا جائزہ لینے کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا تقرر چیئرمین پی سی بی کریں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کی پرفارمنس توقعات کے مطابق نہیں، ورلڈ کپ کے بعد تین سالہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائےگا۔

اجلاس میں پی سی بی کے ایم ڈی کو اختیارات دینے کی توثیق کردی گئی، کوچز اور سلیکشن کمیٹی کی تعیناتی کے اختیارات ایم ڈی کو مل گئے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تعیناتی پی سی بی چیئرمین، ایم ڈی کی مشاورت سے کرے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں