وفاقی وزیر عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ تربیلافور کا کریڈٹ بھی ن لیگ لے رہی ہے یہ کہاں کی شرافت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے صرف نظریہ پاکستان کا کریڈٹ نہیں لیا، اس کے منتظر ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ نوٹ چھاپنے کی مشین رد کرکے پھینک دی ہے ، ماضی میں ایک طرف قرضے لیے گئے دوسری طرف نوٹ چھاپے گئے جس سے مہنگائی بڑھی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی فارن ایکس چینج پالیسی غلط تھی ،دس سال میں دو پارٹی سسٹم میں ملک کو 24ہزار ارب روپے کامقروض بنایا،کیا ن لیگ میں آپس میں کچھ چل رہا ہے؟
عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے بجلی کی ترسیل میں ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسفارمر مافیاکوختم کیا۔