آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سعد و سلمان رفیق اسیران جمہوریت ہیں، مریم نواز

سابق وزیر اعظم نو از شریف کی صاحبزادی و مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ سعد رفیق اور سلمان رفیق اسیران جمہوریت ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ سعد رفیق نے نالائق اعظم کے مقابلے میں الیکشن جیتنے کی جسارت کرلی ، یہ بات ہضم نہيں ہوئی۔

وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوکری کیا اور نخرہ کیا ، عمران خان کو جو ہدایات ملتی ہیں وہ ان پر عمل کرتے ہیں ، وہ بے چارے کیا اعتراض کرسکتے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول سے میٹنگ کا اہم پوائنٹ نااہل اور نالائق حکومت کے بجٹ پر مزاحمت پر بات کرنا تھا،بجٹ سے عوام پر تکالیف کی قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایسے بجٹ کے حق میں جو ووٹ دے گا وہ عوام کی عدالت میں مجرم ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ قانون اندھا ہوتاہےلیکن نیب کی بہت بڑی آنکھیں ہیں ، اسے دور سے نظر آتا ہے کہ کسی شخص کاتعلق ن لیگ یا پیپلز پارٹی سے ہے، نالائق اعظم کی اربوں کی جائیداد ہے، چندے خیرات کے علاوہ کوئی ذریعہ آمدن نہيں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کسی چیز سے نہيں ڈرایا جاسکتا،اگر ووٹ چور حکومت آئی ہے تو اسے ووٹ چور حکومت کہنا چاہیے ،اگر سازش سے حکومت آئی ہے تو اسے سازشی حکومت کہنا چاہیے ۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو ووٹ چور اور سازشی کہنے سے مجھے کوئی روک نہيں سکتاانہیں اقتدار پلیٹ میں رکھ کر پیش کیا گيا اورسب کچھ ان کو سیٹ کرکے دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید