• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی اکثر افراد کی ہمت و طاقت ساتھ چھوڑ دیتی ہے لیکن90سالہ یہ امریکی دادی جان تو ایک مثال ہیں جنہوں نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچ کر اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کر کے نوجوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


امریکی ریاست اوریگون کے شہر Gladstone سے تعلق رکھنے والی Edna Christiansen دونوں پیروں سے معذور ہیں، لیکن باہمت بزرگ خاتون نے اپنی 90ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کی ٹھانی۔

انھوں نے اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ 14ہزار فٹ آسمان کی بلندی پر جہاز سے چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف اسکائی ڈائیونگ کا شوق پورا کیا بلکہ یہ ثابت کردیا کہ جب دل جوان ہو تو بڑھاپے اور معذوری سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تازہ ترین